سٹیٹ بینک، قربانی کے جانوروں کی خریداری کے ضمن میں مختلف کیٹیگریز کے لیے ٹرانزیکشن/بیلنس کی حدمیں عارضی طورپراضافہ

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):عید الاضحیٰ کے لیے قربانی کے جانوروں کی خریداری کے کیلئے مویشی منڈیوں میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرنے کے ضمن میں سٹیٹ بینک نے 31 مئی سے 20 جون 2024 تک اکاؤنٹس کی مختلف کیٹیگریز کے لیے ٹرانزیکشن/بیلنس کی حدکو عارضی طور پر بڑھا دیا ہے۔

ترجمان سٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل چینلز کو محفوظ اور آسان متبادل ادائیگی کے موڈ کے طور پر فروغ دے کر اس عرصے کے دوران ہونے والے اہم نقدی پر مبنی لین دین کے مسئلے کو حل کرنا ہے۔

جن اکاؤنٹس کے لیے حدیں بڑھا دی گئی ہیں ان میں برانچ لیس بنکنگ ایل ون، آسان اکائونٹ/ آسان ڈیجیٹل اکائوونٹ اوروہ مرچنٹ اکائونٹس شامل ہیں جہاں زیادہ سے زیادہ بیلنس کی حد 5 ملین روپے ہیں، شامل ہیں، علاوہ ازیں بائیومیٹرک تصدیق کے بعد کسانوں اوربیوپاریوں کیلئے معمول کی حد میں بھی استثنیٰ دیا گیاہے۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.