پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

image

اسلام آباد۔30مئی (اے پی پی):پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 25 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 68 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 723 روپے 43 پیسے، کویتی دینار کی 907 روپے 61 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعرات کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 16 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.