وائٹیلٹی بلاسٹ ٹی -20ٹورنامنٹ میں (کل) مزید 2میچ کھیلے جائیں گے

image

لندن۔31مئی (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام رواں سال جاری وائٹیلٹی ٹی۔ 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں (کل)ہفتہ کو مزید 2 میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ نارتھ گروپ کی ٹیموں ڈربی شائر اور لیسٹرشائر کے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گاجبکہ دوسرا میچ بھی نارتھ گروپ کی ٹیموں واروکشائر اور ناٹنگھم شائرکے درمیان ایجبسٹن، برمنگھم میں ہی کھیلا جائے گا ۔

ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے نبرد آزما ہیں ۔سمرسیٹ کی ٹیم ایونٹ میں اپنے اعزاز کےدفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ایونٹ کا کوارٹر فائنل مرحلہ3ستمبر سے شروع ہوگا جبکہ دونوں سیمی فائنلز اور فائنل میچ 14ستمبر کو برمنگھم میں کھیلے جائیں گے۔\932


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.