نیویارک۔31مئی (اے پی پی):آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کے شروع ہونے سے قبل آخری وارم اپ میچ (کل) ہفتہ کو کھیلا جائے گا ۔آئی سی سی کے زیراہتمام ٹی 20 ورلڈ کپ کے نویں ایڈیشن کا آغاز کل ہفتہ سے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہوگا۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے سلسلے میں جاری وارم اپ میچزبھی اپنے اختتام کو پہنچنے والے ہیں جس کے آخری وارم اپ میچ میں بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کل ہفتہ کو نیویارک میں پنجہ آزمائی کریں گی ۔