فیصل آباد۔ 30 مئی (اے پی پی):پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت بوائز ٹیلنٹ ہنٹ سپورٹس جوڈو صوبائی لیگ اختتام پذیر ہوگئی، لاہور ریجن کی ٹیم نے سات گولڈ ، دو سلور اور ایک براؤنز میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، فیصل آباد ریجن کی ٹیم نے دو گولڈ ، دو سلور اور تین براؤنز میڈل کے ساتھ دوسری اور سرگودھا ریجن کی ٹیم نے ایک گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یو وی اے ایس یونیورسٹی لاہور میں کھیلی گئی لیگ میں پنجاب بھر کے 5 ریجنز لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،گوجرانوالہ اور سرگودھا کی ٹیموں میں دس ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں شرکت کی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس رانا،پروفیسر ڈاکٹر شکیل خان،عبدالرزاق سیکرٹری پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ،غفوراحمد انچارج ریجنل سنٹرلاہور ایچ ای سی ،خواجہ جنید اولمپیئن،محمداویس مینجر سپورٹس،پروفیسر ڈاکٹر محمد اعجازچیئرمین سپورٹس بورڈ،رانا امجد اقبال ڈائریکٹر سپورٹس یو وی اے ایس یونیورسٹی،چوہدری محمد ارشد ستار صدر پنجاب ریسلنگ ایسوسی ایشن ان کے ہمراہ تھے۔مہمان خصوصی وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ ایسے ایونٹس کرانے سے یوتھ ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آتاہے۔جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں میڈلز ، ٹرافیاں، شوز، جوڈو کٹس،ٹریک سوٹز،بیگزاورٹاول بھی تقسیم کئے گئے۔