ناموراداکار سبحانی با یونس کی 18 ویں برسی منائی گئی

image

لاہور۔30مئی (اے پی پی):پاکستان کے ناموراداکار سبحانی با یونس کی 18 ویں برسی 30 مئی بروز جمعرا ت کو منائی گئی ،انہیں مداحوں سے بچھڑے 18 سال گزر گئے۔

سبحانی با یونس1931 ء میں پیدا ہوئے، انہوں نے بطور اداکار اپنے فنی کیریئر کا آغاز سٹیج ڈراموں سے کیا،وہ کچھ عرصہ ریڈیو کے ساتھ بھی منسلک رہے اور بعد میں ٹی وی سے وابستہ ہو گئے، منفرد لب و لہجے ہونے کی وجہ سے ریڈیو کے صدا کاروں میں انہوں نے منفرد مقام حاصل کیا۔

ان کے مشہور ڈراموں میں تعلیم بالغاں، محمد بن قاسم، قصہ چار درویش،مرزا غالب بندرروڈ پر،خدا کی بستی، تنہائیاں اور سسی پنوں شامل ہیں، ڈرامہ” تعلیم بالغاں” میں قصائی کے کردار سے انہوں نے بے حد مقبولیت حاصل کی۔

سبحانی با یونس کا آخری ڈرامہ” باادب با ملاحظہ ” تھاتاہم علالت کے باعث انہوں نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔سبحانی با یونس 30 مئی 2006ء کو 75 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.