سونیا حسین نے دوسری شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

image

پاکستانی اداکارہ سونیا حسین دوسری شادی کیوں نہیں کرتیں انہوں نے اس کی وجہ بتا دی۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی چینل کے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف امور پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا ہے کہ شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔

دورانِ انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے انہوں نے کہا کہ عنقریب شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے، جس پر میزبان نادیہ خان نے سوال کیا کہ آخر کیوں، آپ اتنی خوبصورت ہیں تو شادی کا ارادہ کیوں نہیں ہے؟

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ مجھ سے دیگر لوگ بھی یہی سوال کرتے ہیں، اتنی خوبصورت ہیں اور اتنی کامیاب ہیں، گھر بھی تعمیر کر لیا ہے، تو اب زندگی میں اور کیا کرنا باقی رہ گیا ہے کہ شادی کرنے کا ارادہ مشکل لگ رہا ہے؟

اداکارہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ میرا تعلق اس نسل سے نہیں ہے، آج کل لوگوں میں بنیادی اخلاقیات ختم ہوتی جا رہی ہیں اور میرے لیے یہی اہمیت رکھتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرا جس خاندان سے تعلق ہے وہاں مجھے کوئی دوسری چیز متاثر نہیں کرتی اور یہ آج کل ختم ہوتی جا رہی ہے، جس دن ایسا شخص مل گیا تو ضرور شادی کر لوں گی، شادی چاہے دیر سے ہو لیکن صحیح شخص سے ہونی چاہیے۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.