اللہ کو کیا جواب دوں گی

image

اداکارہ اور ماڈل ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ خود کو ملنے والی شہرت سے خوف زدہ ہوتی ہوں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا کہ خود کو ملنے والی شہرت سے ڈر لگتا ہے۔ میں نے ہمیشہ ذہنی صحت کے حوالے سے کھل کر بات کی ہے۔

ہانیہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا بھی احساس ہوتا ہے کہ مرنے کے بعد اللہ کو کیا جواب دوں گی۔ یہ کہ میں نے اپنی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور خوب پیسہ کمایا۔ یہ جواب میرے دینے کا نہیں ہے۔

 اداکارہ نے کہا کہ میرا مقصد اپنے کام کے ذریعے مثبت اثرات کو پھیلانا اور لوگوں کو خوش کرنا ہے۔

لوگ ذہنی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے کتراتے ہیں لیکن اس بارے میں ہمیشہ میں نے بات کی ہے۔ لوگوں کو پتا ہونا چاہیے کہ ذہنی بیماریوں کا بھی علاج موجود ہے۔

ہانیہ عامر نے پاکستان کی پہلی نیٹ فلکس سیریز جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو کی کاسٹ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا تاہم انہوں نے سیریز میں اپنے کردار اور کہانی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.