بھارتی کامیڈین منور فاروقی کی ایک اور شادی منظر عام پر آگئی

image

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین اور رئیلیٹی شو بگ باس 17 کے ونر منور فاروقی نے دوسری شادی کرلی۔ انڈین میڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منور فاروقی نے رواں ماہ کے آغاز میں میک اپ آرٹسٹ 'مہہ زبین کوٹ والا' سے شادی کرلی۔

ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ منور نے دوسری شادی کرلی ہے اور وہ ابھی اس سب کو خفیہ رکھنا چاہتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ ان کی شادی کی تصاویر کہیں نظر نہیں آئیں گی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ممبئی میں ہونے والی منور اورمہہ زبین کی شادی کی تقریب میں بھی جوڑے کے والدین اور کچھ قریبی دوستوں نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ منور فاروقی کی پہلی شادی میں سے ان کا ایک بیٹا ہے اور جوڑے کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنی پہلی شادی کے حوالے سے بگ باس میں بات کرتے ہوئے منور نے بتایا تھا کہ ان کی پہلی شادی والدین کی مرضی سے خاندان میں ہوئی جو چل نہیں سکی۔

اس کے علاوہ انہوں نے پہلی بیوی اور بچے کے حوالے سے مزید بات کرنے سے گریز کیا تھا۔

خیال رہے کہ منور فاروقی یا مہہ زبین نے ابھی تک باضابطہ طور پر شادی کا اعلان نہیں کیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.