اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 687پوائنٹ اضافے کے ساتھ 75ہزار 565پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کر گیا جو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔
جمعہ کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں 687سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ۔ 100 انڈیکس 75ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا اور 100 انڈیکس 75565ہزارکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔