چیلسی نے اینزو ماریسکا کواپنا نیا مینیجر مقرر کر دیا

image

لندن۔31مئی (اے پی پی):برطانوی فٹ بال کلب چیلسی نے لیسٹر کے اینزو ماریسکا کو اپنا نیا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا ۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیلسی کا 44 سالہ اطالوی فٹ بالراینزو ماریسکا کے ساتھ آئندہ پانچ سالہ معاہدے طے پایا ہے۔ اٹلی کے اینزو ماریسکا سٹامفورڈ برج میں موریسیو پوچیٹینو کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔اینزوماریسکا گزشتہ سال تک انگلش پریمیئر لیگ کی چیمپئن ٹیم مانچسٹر سٹی میں پیپ گارڈیوولا کے اسسٹنٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھارہے تھے

۔انہوں نے 12 ماہ قبل ریگیشن کے بعد لیسٹر کے لیے پریمیئر لیگ میں فوری واپسی کی تھی ۔ 44 سالہ اطالوی فٹ بالراینزو ماریسکا کے کام کے انداز نے چیلسی کے سربراہوں کو بھی متاثر کیاجس کے باعث ان کے ساتھ معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ چیلسی فٹ بال کلب موریسیو پوچیٹینو کے ساتھ علیحدگی کے بعد ایک نئے مینیجر کی تلاش میں تھی۔موریسیوپوچیٹینو کی علیحدگی کے وقت اور رواں سال ای پی ایل کے سیزن کے اختتام پر چیلسی کی ٹیم ٹیبل پر چھٹے نمبر پر رہی اور اس نے یوروپا کانفرنس لیگ کے لیے کوالیفائی بھی کرلیا لیکن چیمپئنز لیگ ٹرافی سے محروم ہو گئی تھی ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.