بین الاقوامی تجارتی نمائش ٹیکس ورلڈ میں شرکت کے لئے کل تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں، ٹی ڈی اے پی

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ امریکا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈ ‘‘ میں شرکت کے لئے کل یکم جون تک درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں ۔ٹی ڈی اے پی کے مطابق 3روزہ نمائش امریکا کے شہرنیویارک میں 16جولائی تا 18جولائی جاری رہے گی جس میں تیار لباس ، تمام اقسام کا کپڑا ، ہوم ٹیکسٹائل اور اسیسریز سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.