اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے زیر اہتمام پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسدادِ تمباکو نوشی کا عالمی دن جمعہ 31 مئی کو منایا گیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری، غیر سرکاری، طبی اور نجی اداروں کے زیر اہتمام مختلف پروگرامز اور تقریبات اور سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد عام آدمی کو تمباکو نوشی کے مضر اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تمباکو نوشی کی بُری لت کو ترک کرنے اور علاج معالجہ کی جانب مائل کرنے کے حوالہ سے بھی رہنمائی فراہم کی گئی۔