راجیو رام اور جو سیلسبری فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل

image

پیرس۔31مئی (اے پی پی):امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو شکست دی۔ سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

مینز ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹینس سٹار راجیو رام اور ان کے برطانوی جوڑی دار جو سیلسبری نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوراگوئے کے ٹینس کھلاڑی ایریل بہار اور ان کے جمہوریہ چیک کے جوڑی دار ایڈم پاولاسیک کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا نہ صرف فاتحانہ آغاز کر دیا بلکہ دوسرے رائونڈ کے لئے بھی کوالیفائی کرلیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.