نامور پلے بیک سنگر عنایت حسین بھٹی(مرحوم) کو ہم سے بچھڑے 25 برس بیت گئے

image

لاہور۔31مئی (اے پی پی):نامور پلے بیک سنگر عنایت حسین بھٹی(مرحوم) کو ہم سے بچھڑے 25 برس بیت گئے۔عنایت حسین بھٹی 12 جنوری 1928 ء کو گجرات میں پیدا ہوئے، 1948ء میں قانون کی تعلیم کیلئے لاہور آئے مگر قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا،سٹیج پر پرفارمنس کے بعد انہیں ریڈیو پر گلوکاری کی پیشکش ہوئی، موسیقار جی اے چشتی نے عنایت حسین بھٹی کو اپنی فلم میں بطور پلے بیک سنگر متعارف کرایا۔

انہوں نے فلم، لوک موسیقی اور صوفیانہ کلام میں اپنے فن کا لوہا منوایا اور عوام میں بے حد مقبولیت حاصل کی، وہ صرف پنجابی گیتوں تک ہی محدود نہ رہے بلکہ کئی سپرہٹ اردو گیت بھی ان کے حصے میں آئے۔1955ء میں عنایت حسین بھٹی کو فلم’’ہیر ‘‘ میں بطور ہیرو کام کرنے کا موقع ملا اور گلوکاری کے ساتھ ساتھ ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا۔

انہوں نے وارث شاہ، منہ زور، سجن پیارا، جند جان، چن مکھناں، دنیا مطلب دی اور ظلم دا بدلہ فلمیں بھی بنائیں۔عنایت حسین بھٹی31 مئی 1999ء کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.