پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان کی انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 278 روپے 32 پیسے ہو گئی ہے۔انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 20 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 738 روپے 21 پیسے رہی۔

اسی طرح عمانی ریال کی انٹر بینک مارکیٹ میں قدر 722 روپے 85 پیسے، کویتی دینار کی 906 روپے 65 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 35 پیسے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں جمعہ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 277 روپے 11 پیسے اور قیمت فروخت 279 روپے 49 پیسے ریکارڈ کی گئی۔


News Source   News Source Text

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.