پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرزبردست تیزی کا رحجان، 100انڈکس 75878.47 پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرزبردست تیزی کا رحجان دیکھنے میں آیا اور100انڈکس 1000.35پوائنٹس کے نمایاں اضافہ کے بعد75878.47 پوائنٹس کی نئی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔

مارکیٹ میں مجموعی طورپر431 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور57کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 140 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی۔ مارکیٹ میں مجموعی طورپر523.29 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 20.57 ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈکس 355.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد24343.06 پوائنٹس پربندہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 16.67ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 62228161 حصص، دیوان سیمنٹ لمیٹڈ 31643087 حصص اورورلڈکال ٹیلی کام کے 28533919 حصص کا لین دین ہوا۔ گلشن سپننگ ملز، گلستان سپننگ ملز اورپیرامائونٹ سپننگ ملز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.