پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد کی نموریکارڈ

image

اسلام آباد۔31مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر 6.7 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کی جانب سے دستیاب اعدادوشمار کے مطابق مئی 2024 میں انڈکس 75878 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور ایک ماہ کے عرصہ میں انڈکس میں مجموعی طور پر 4776 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا جو سرمایہ کا روں کی جانب سے مارکیٹ اور معیشت پر اعتماد کی عکاسی کر رہا ہے۔

جاری مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک انڈکس میں مجموعی طور پر 83 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، مالی سال کے آغاز پر انڈکس 34426 پوائنٹس کی سطح پر تھا جو اب 76 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچ چکاہے۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لیکر اب تک 100 انڈکس میں مجموعی طور پر 34426 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مئی کے مہینہ میں حصص کا اوسط یومیہ لین دین 536 ملین حصص ریکارڈ کیا گیا ہے۔مئی کے دوران بیرونی سرمایہ کا روں نے مارکیٹ میں مجموعی طور پر 15.2 ملین ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری میں حصہ لیا، غیرملکی سرمایہ کا روں نے زیادہ تر بینکس، فرٹیلائزر،ایکسپلوریشن اینڈ پراڈکشن، سیمنٹ اور بجلی کے شعبہ جات میں سرمایہ کا ری کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.