ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے بریک اَپ کے بعد بھی ’دوستانہ مراسم‘

image

انڈین اداکارہ ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور کے درمیان بریک اَپ ہو جانے کے بعد بھی ان کے درمیان ’دوستانہ تعلقات‘ برقرار ہیں۔

این ڈی ٹی وی نے آئی اے این ایس نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اس جوڑے کے ایک قریبی ذریعے نے بتایا کہ ارجن کپور اور ملائیکہ اروڑا نے اپنے پانچ سالہ تعلق کو ’پرامن طریقے‘ سے ختم کیا لیکن وہ اب بھی ایک دوسرے کے دوست ہیں۔

ملائیکہ اروڑا اور ارجن کپور مبینہ طور پر 2018 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے تھے۔ ان کی اکٹھے بہت سی تصاویر ہیں لیکن 2019 میں ارجن کپور کی سالگرہ پر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر باقاعدہ طور پر تصاویر پوسٹ کی گئیں۔

وہ اپنی چھٹیوں کی مصروفیات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے رہے ہیں۔ ملائیکہ اروڑا  اپنے خاندان کی تقریبات میں ارجن کپور کو مدعو کرتی رہی ہیں۔

ملائیکہ اروڑا نے پہلے اداکار اور پروڈیوسر ارباز خان سے شادی کی تھی۔ ان کے درمیان 2017 میں طلاق ہو گئی تھی لیکن وہ دونوں اپنے بچے ارحان کی مل کر پرورش کر رہے ہیں۔

ارباز خان نے گزشتہ برس دسمبر میں میک اپ آرٹسٹ شورا خان سے شادی کر لی تھی۔

اداکار، ماڈل اور ڈانسر ملائیکہ اروڑا کئی ڈانس شوز میں جج بھی رہ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک یوگا سٹوڈیو، ملبوسات کے برانڈ اور فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم کی مالک بھی ہیں۔

ارجن کپور ویلکم تھری،سنگم اگین جسی فلموں میں کام کے لیے تیار ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.