قومی کرکٹ ٹیم کا اہم کھلاڑی انجری کا شکار

image

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے ٹی20 میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز کے چوتھے میچ سے قبل آل راؤنڈر عمادوسیم بیںٹگ کرتے ہوئے دائیں پسلی میں تکلیف محسوس کررہے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

ٹیم مینجمنٹ نے احتیاطی تدابیر کے طور پر انہیں آرام کروایا، میڈیکل ٹیم عماد وسیم کی انجری کی نوعیت کا اندازہ لگانے کیلئے اسکین کروالیا ہے جس کی رپورٹ جلد موصول ہوجائے گی۔

میگا ایونٹ سے قبل عماد وسیم کی انجری نے پاکستان کو بڑا دھچکا دیدیا ہے، قومی ٹیم میں انکے متبادل کے طور پر ابرار احمد شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.