ملتان، نامور صحافی اور فلمی گیت نگار ریاض الرحمان ساغر کو ہم سے بچھڑے 11سال بیت گئے

image

ملتان۔ 01 جون (اے پی پی):معروف شاعر ریاض الرحمان ساغر کی 11ویں برسی(آج) یکم جون کو منائی جارہی ہے ۔ دسمبر 1941 میں بھارت کے شہر بٹھنڈہ میں پیدا ہونے والے ریاض الرحمان ساغر کے آبائو اجداد قیام پاکستان کے وقت لاہور منتقل ہوگئے تھے۔انہوں نے اخبارات میں کالم نگاری کے علاوہ ادب کے شعبہ میں بھی کار ہائے نمایاں انجام دیے۔

انہوں نے فلم لالہ رخ سے نغمہ نگاری کا سفر شروع کیا اور فلم شریک حیات اورفلم سماج کے نغموں سےملک گیر شہرت حاصل کی ۔انہوں نے فلموں اورریڈیو،ٹی وی کے لئے دوہزارسے زائدنغے لکھے ،75 فلموں کے سکرپٹ تحریرکئے،فلمی گیتوں کی کتاب سمیت ان کے سفرناموں اور بچوں کی نظموں کی متعددکتب بھی شائع ہوئیں ۔ریاض الرحمن ساغر یکم جون 2013میں مختصر علالت کے بعد لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.