چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن اور سی ای او رچرڈ گولڈ سے ملاقات

image

لندن ۔1جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رچرڈ تھامسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رچرڈ گولڈ سے ملاقات کی ، ملاقات میں حالیہ پاکستان انگلینڈ ٹی 20 سیریز اور آئندہ ہونے والی کرکٹ سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا، اکتوبر میں پاکستان میں پاک، انگلینڈ ٹیسٹ سیریز پر بھی بات چیت ہوئی۔

محسن نقوی نے رچرڈ تھامسن کو پاک، انگلینڈ سیریز پر پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ محسن نقوی نے انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے دوران بہترین انتظامات پر چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے گفتگو بھی کی گئی۔

چیئرمین پی سی بی نے آئندہ برس پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے انتظامات کے بارے آگاہ کیا۔ محسن نقوی نے بتایا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لئے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کے کام کا آغاز کر دیا ہے اور پاکستان میں کرکٹ ٹیموں کے لئے ہر لحاظ سے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کھیل کے ساتھ دلوں کو بھی جوڑتا ہے، چیئرمین انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے پی سی بی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.