پاکستان والی بال ٹیم اے وی سی چیلنج کپ کے لیے بحرین پہنچ گئی

image

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):پاکستان والی بال ٹیم ایشین والی بال کنفیڈریشن (اے وی سی) چیلنج کپ 2024 میں شرکت کے لیے ہفتہ کو بحرین پہنچ گئی۔چیئرمین پاکستان والی بال فیڈریشن چوہدری محمد یعقوب کے مطابق سینٹرل ایشین والی بال لیگ اور آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں بیک ٹو بیک جیتنے والی پرفارمنس کے بعد پاکستانی ٹیم اب 2 جون سے شروع ہونے والے اے وی سی چیلنج کپ کے میگا ایونٹ میں شرکت کے لیے تیار ہے۔

چوہدری یعقوب نے کہا کہ “ہم نے سنٹرل ایشین والی بال لیگ کے فاتح اسکواڈ کو ارجنٹائن کے ہیڈ کوچ روبن وولوچن کی مشاورت کے بعد برقرار رکھا،” انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسکواڈ نے شاندار والی بال کھیلی اور ہمیں اے وی سی چیلنج کپ میں عمدہ کارکردگی کی توقع ہے۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین نے کہا کہ ٹیم آئندہ ایونٹ میں اپنی مہارت اور کھیل کا مظاہرہ کرنے کے لیے تیار ہے، فخر اور عزم کے ساتھ ملک کی نمائندگی کر رہی ہے۔ اے وی سی چیلنج کپ میں بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جہاں پول بی کے میچوں میں پاکستان، قازقستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں آپس میں مد مقابل ہوں گی۔چوہدری یعقوب نے کہا کہ ہمیں اے وی سی چیلنج کپ کی تیاریوں کے لیے حالیہ دو ایونٹس میں اچھا تجربہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھے نتائج کے ساتھ وطن واپس آئے گی۔

پاکستان اپنا پہلا گروپ میچ 2 جون اتوار کو قازقستان اور 3 جون (پیر) کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گا۔ کوارٹر فائنل راؤنڈ 6 جون کو ہوگا جبکہ چیلنج کپ کا سیمی فائنل اور فائنل بالترتیب 8 جون اور 9 جون کو کھیلا جائے گا۔مراد جہاں اے وی سی چیلنج کپ میں گرین شرٹس کی قیادت کریں گے اور محمد کاشف نوید کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ ولید خان، مراد خان، ایمل خان، عثمان فریاد علی، فخر الدین، آفاق خان، عبدالظہیر، مصور خان، محمد حماد، علی حیدر، ناصر علی اور محمد یاسین پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

ارجنٹائن کے روبن وولوچن ٹیم کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔ اسکواڈ کے ساتھ سعید احمد خان سدی اور احسان اقبال کو اسسٹنٹ کوچ نامزد کیا گیا۔ برازیل کے لوکاس روڈریگس فزیکل ٹرینر کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے جبکہ محمد اسماعیل خان، محمد سلیمان امین اور ارجنٹائن کے اسکاؤٹ مین جوان کوبوچی اسسٹنٹ اسکاؤٹ مین کے طور پر پاکستان والی بال ٹیم کو جوائن کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.