سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغازکردیا گیا، خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ

image
ریاض ۔2جون (اے پی پی):سعودی عرب میں حج پرمٹ کے قانون کا آغازکردیا گیا جو 14 ذوالحجہ تک جاری رہے گا۔العربیہ کے مطابق وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اس دوران کسی کو بھی پرمٹ کے بغیرمکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کے طلب کرنے پر حج پرمٹ دکھانا ضروری ہے۔

پرمٹ نہ ہونا قانون کی خلاف ورزی شمار کی جاتی ہے جس پرسخت سزا مقرر ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا خواہ سعودی شہری ہو یا غیرملکی بغیر کسی استثنی نے قانونی طورپرسزا کا مستحق ہوگا۔

پرمٹ کے بغیر جانے پر دس ہزار ریال جرمانہ مقرر ہے۔ وہ افراد جو غیرقانونی طورپر لوگوں کو مکہ مکرمہ لے جانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھی قانون شکنی کے زمرے میں شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.