فاطمہ جناح ویمنز یونیورسٹی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو 96 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

image

راولپنڈی۔2جون (اے پی پی):پی سی بی ویمنز یونیورسٹی کرکٹ ٹورنامنٹ (راولپنڈی زون) میں فاطمہ جناح ویمنز یونیورسٹی نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کو 96 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔ حمنہ بلال کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ، انہوں نے ناقابل شکست 99 رنز اور 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ وقار النساء کالج ، راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں فاطمہ جناح ویمنز یونیورسٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 232 رنز بنائے ۔

حمنہ بلال نےبہترین کا مظاہرہ کیا اور 53 گیندوں پر ناقابل 99 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 16 چوکے شامل تھے ۔ انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 19 اوورز میں 136 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ثمرہ 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں ، فاطمہ جناح ویمنز یونیورسٹی کی طرف سے حمنہ بلال نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا 4 وکٹیں حاصل کیں ، انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.