گلوکار مجیب عالم کی برسی اتوار کو منائی گئی

image

اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف گلوکار مجیب عالم کی برسی اتوار کو منائی گئی۔ مجیب عالم نے 1966 میں فلم جلوہ کے لیے گانے ریکارڈ کیے اور 1967 میں انہوں نے فلم چکوری کے لیے ایک قابل ذکر گانا ریکارڈ کیا، جس نے انہیں بڑے پیمانے پر پہچان دلائی اور انہیں نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔

اس کامیابی کے بعد مجیب عالم نے مسلسل مقبول گانوں کے ساتھ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنائی۔ معروف گلوکار مجیب عالم 2جون 2004 کو کراچی میں انتقال کرگئے اور سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔

برسی کے موقع پر شو بز انڈسٹری کے زیر انتظام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور مجیب عالم کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.