سعودی فلم ’نورہ‘ 20 جون کو بین الاقوامی سینماؤں میں ریلیز ہوگی

image
فرانس میں گذشتہ ماہ مئی میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں پہلی سعودی فلم کے طور پر آفیشیل کیلنڈر میں منتخب ہونے والی فلم ’نورہ ‘ نے تاریخ رقم کی ہے۔

عرب نیوز کے مطابق ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن نے اعلان کیا ہے کہ یہ فلم 20 جون کو مملکت اور بین الاقوامی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ہدایتکار توفیق الزیدی کی بنائی گئی فلم ’ نورہ‘ مئی میں فرانس میں منعقد ہونے والے 77ویں کانز فلم فیسٹیول میں شامل ہونے سے قبل دسمبر 2023 میں جدہ میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اس کا پریمیئر ہوا تھا۔

سعودی فلم نورہ کی مکمل شوٹنگ العلا میں کی گئی ہے اور فلم میں 1990 کی دہائی کا سعودی عرب دکھایا گیا ہےاس کی مکمل کاسٹ سعودی عرب سے ہے۔

یہ فلم ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کے پروگراموں میں سے ایک ہے جو مکمل طور پر ریڈ سی فنڈ سے بنائی گئی ہے۔

کانز میں شامل ہونے سے قبل ریڈ سی فیسٹیول میں فلم کا پریمیئر ہوا۔ فوٹو انسٹاگرامفلم کی کاسٹ میں ماریہ بحراوی، یعقوب الفرحان اورعبداللہ الثتیان شامل ہیں۔ یہ فلم نورہ اور نادر کی کہانی ہے جو دیہی علاقے میں رہتے ہوئے استاد کے طور پر فنکارانہ صلاحیتوں کو ابھارنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

 

سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.