غزہ کے لیے سعودی عرب کا 51 واں امدادی طیارہ مصر پہنچ گیا

image

ریاض ۔3جون (اے پی پی):سعودی عرب فلسطینی عوام کے لیے اپنی امدادی امداد کو تیز کرنے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ العربیہ کے مطابق کنگ سلمان سنٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایکشن کے زیر انتظام سعودی عرب کا 51 واں امدادی طیارہ مصر کے العریش ایئرپورٹ پر پہنچ گیا۔ سعودی عرب کی طرف سے بھجوائے گئے خوراک کے پیکجز العریش سے غزہ تک پہنچائے جائیں گے۔یہ امداد مختلف بحرانوں اور مصیبتوں میں گھرے برادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کے سعودی عرب کے معمول کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے۔

فلسطین ان ملکوں میں سے ایک ہے جو سعودی امدادی پلیٹ فارم کے ذریعے سب سے زیادہ امداد وصول کرتے ہیں۔ فلسطین کے لیے سعودی عرب کی امداد کی مالیت تقریباً 5 ارب سعودی ریال تک پہنچ گئی ہے۔یہ امدادی طیارہ غزہ پہنچنے والی اس امداد کی توسیع ہے جس کے لیے کنگ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ مشترکہ تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ غزہ کی پٹی میں مستحقین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار شدہ اشیائے خوردونوش تقسیم کی جائیں گی۔

تقریباً تین لاکھ 77 ہزار 855 بے گھر فلسطینی اس خوراک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔غزہ کی پٹی میں انسانی بحران کے آغاز کے بعد سےسعودی عرب نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے “ساھم” پلیٹ فارم کے ذریعے مہم چلائی ہے۔ اس پلیٹ فارم پر اب تک 18 لاکھ 73 ہزار 731 ملین دہندگان نے 688 ملین 800 ہزار 273 ریال جمع کئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.