سنگاپور۔3جون (اے پی پی):جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 22 سالہ جنوبی کورین سٹار اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں حریف26سالہ چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یوفی کو شکست دی۔ سنگا پور سپر 750بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلے سنگاپور میں جاری ہیں۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں جنوبی کوریا کی نامور شٹلرس ،ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ نے انتہائی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف26سالہ چین کی بیڈمنٹن سٹار چن یوفی کو 1-2 سیٹس سے شکست دی اور ٹورنامنٹ کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن این سی ینگ کی فتح کا سکور 19-21، 21-16 اور 12-21 تھا