پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کا الماتے میں سائیکلنگ مقابلوں کےلئے کھلاڑیوں کا اعلان

image

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے قزاخستان کے شہر الماتے میں سائیکلنگ مقابلوں کےلئے کھلاڑیوں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ سائیکلنگ کے مقابلے 6 سے 12 جون تک قزاخستان کے شہر الماتے میں ہوں گے جس کےلئے فیڈریشن نے مختلف کیٹیگریز کےلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں علی الیاس، امجد خلیل، عبدالوہاب، محمد اسماعیل انور، نثار علی، شایان رضوان، دانش نسیم شامل ہیں اور عاطف حسین قاضی ٹیم کو اہم مدد فراہم کر رہے ہیں ، ساجد اور رضوان بطور اسسٹنٹ ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ علی الیاس جنہوں نے گزشتہ سال کے ایونٹ میں ماسٹر کیٹیگری میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا اس ایونٹ میں بھی ان سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کا انتخاب کراچی اور اسلام آباد میں ہونے ٹرائلز کے بعد کیا ہے۔ ٹرائلز کےلئے ملک بھر سے کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا تھا جن میں سے ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔

سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ ایونٹ میں مختلف کیٹگری کے مقابلے ہوں گے جس میں انڈر 23 جونیئر اور ماسٹر ڈویژنز کے مقابلے شامل ہیں۔سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بھی لگایا تھاجن میں سے انہیں جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کی گئی ۔ امید ہے کہ وہ الماتے میں ہونے والے ایونٹ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ ایشین سائیکلنگ فیڈریشن کانگریس کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گےجہاں یو سی آئی شیئرنگ پلیٹ فارم پر بات چیت ہوگی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.