وہ عام غلطیاں جو موبائل فون کی ہیکنگ کا سبب بنتی ہیں

image

موبائل فون کا استعمال پوری دنیا میں تقریباً سبھی لوگ کرتے ہیں اور یہ سب کی بنیادی ضرورت ہے۔

موبائل فون کو اکثر لوگ اپنی ذاتی معلومات، بینک اکاؤنٹس اور دیگر معاملات کیلئے بھی استعمال کرتے ہیں، ایسے تمام لوگ ہوشیار رہیں کیونکہ ان کی 6 غلطیاں ہیکرز کو فون ہیک کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

آج ہم آپ کو ان 6 غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے، تاکہ آپ ہیکرز کے جال سے محفوظ رہیں۔

مشکوک ویب سائٹس

موبائل فون پر انٹرنیٹ استعمال کرتے ہوئے براؤزنگ کے دوران کسی بھی مشکوک ویب سائٹ پر کلک کرنے سے گریز کیجیے، ان ویب سائٹس کو کلک کرتے ہی آپ کا فون ہیکرز کے ہاتھوں میں چلا جاتا ہے۔

غیر مستند لنکس

سوشل میڈیا وغیرہ کے استعمال کے دوران اکثر ہمیں ایسے لنکس نظر آتے ہیں جو کسی نہ کسی گفٹ کی آفر کر رہے ہوتے ہیں یا پھر کوئی کوئز پروگرام ہوسکتا ہے۔ تاہم ایسے غیر تصدیق شدہ اور مشکوک قسم کے لنکس کو کلک کرنے سے بھی آپ کا فون ہیک ہوسکتا ہے۔

کمزور پاسورڈ

مختلف ایپس وغیرہ کے لیے مضبوط پاسورڈ کا انتخاب نہ کرنا یا پھر بار بار ایک جیسا ہی پاسورڈ استعمال کرنا ہیکرز کو دعوت دیتا ہے- آپ کی اس کمزوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیکرز باآسانی آپ کے فون سے آپ کا اہم ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔

تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور

جب بھی کوئی ایپ انسٹال کریں تو وہ گوگل پلے اسٹور یا پھر ایپل کے ایپ اسٹور سے ہی ہو، کسی بھی تھرڈ پارٹی ایپ اسٹور سے کوئی ایپ ڈاؤن لوڈ نہ کریں چاہے وہ کتنی ہی بہترین کیوں نہ نظر آئے۔

عوامی انٹرنیٹ

عوامی مقامات پر موجود وائی فائی کی سہولت استعمال کرنے سے ہمیشہ گریز کریں اور اس کی جگہ سم کا ڈیٹا پیکج ہی استعمال کریں، عوامی انٹرنیٹ استعمال کرنا ایسے ہی ہے جیسے آپ ہیکرز کے سامنے خود پیش ہورہے ہیں۔

عوامی مقامات پر ہاٹ اسپاٹ

عوامی مقامات پر ہاٹ اسپاٹ کا استعمال کرنے سے گریز کریں ورنہ یہ مہربانی آپ کے گلے بھی پڑ سکتی ہے کیونکہ اس عمل سے بھی آپ کا فون ہیک ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.