لکھنو میں چور واردات کے بعد اے سی لگا کر سو گیا، صبح پولیس نے جگایا

image

انڈیا کی ریاست اترپردیش میں چوری کی ایک عجیب واردات پیش آئی جب چور کو اچانک نیند نے آ لیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جب ایک چور ایک ایسے گھر میں داخل ہوا جو باہر سے بند تھا۔

چور نے اس گھر سے قیمتی اشیا جمع کرنے کے بعد کچھ دیر سستانے کے لیے ایئرکنڈشنر آن کیا اور پھر وہیں اس کی آنکھ لگ گئی۔

اس کے بعد صبح پولیس نے چور کو نیند سے جگا کر گرفتار کر لیا۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اندرا نگر میں غازی پور پولیس سٹیشن کی حدود میں ڈاکٹر سنیل پانڈے کے گھر میں پیش آیا۔

ڈاکٹر سنیل پانڈے بالرام پور ہسپتال میں کام کرتے ہیں اور ان دنوں وہ وراناسی میں مقیم ہیں جبکہ ان کا غازی پور والا گھر بند پڑا ہے۔

اس واقعے کی صبح پڑوسیوں نے جب اس گھر دروازہ تھوڑا سا کھلا ہوا دیکھا تو انہیں شک ہوا۔ وہ گھر میں داخل ہوئے تو وہاں چیزیں بکھری پڑی تھیں۔

اس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا۔ جب پولیس اس گھر میں پہنچی تو انہوں نے کپل نامی نوجوان کو چوری کی گئی اشیا کے قریب سوتے ہوئے پایا۔

پولیس نے چور کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا۔

غازی پور پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او وکاس رائے نے بتایا کہ ’گھر کی الماریاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ رقم سمیت سب چیزیں اٹھائی گئی تھیں۔ چور نے واش بیسن اور واٹر پمپ تک چوری کرنے کی کوشش کی۔‘


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.