پیرس۔4جون (اے پی پی):سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ ،جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف اورناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ امریکا کے ٹینس سٹار ٹیلر فریٹز اور روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف چوتھے رائونڈ میں ہارکر میگا ایونٹ سے باہر ہوگئے۔
سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں شروع ہو چکا ہے، جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ مینز سنگلز مقابلوں کے چوتھے رائونڈ میں سربیا کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف ٹینس کھلاڑی فرانسسکو سیرونڈولو ک شکست دے کر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔نوویک جوکووچ کی فتح کا سکور 1-6، 7-5، 6-3،5-7 اور 3-6 تھا۔میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں نوویک جوکووچ کا مقابلہ ناروے کے ٹینس سٹار کیسپر رڈ سے ہوگا۔ جرمنی کے ٹینس سٹار الیگزینڈرزویروف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈنمارک کے ہولگر رونے کو 6-4، 1-6، 7-5، 6-7(2-7) اور 2-6 سے ہرا کر کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔آسٹریلیا کے الیکس ڈی مینور نے بھی چوتھی رکاوٹ عبور کرلی،انہوں نےروسی حریف ٹینس سٹار روسی ٹینس سٹار ڈینیئل مدویدیف کو 6-4، 2-6، 1-6 اور 3-6 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ناروسے کے کیسپررڈ نے چوتھے رائونڈ کے میچ میں امریکی حریف ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز کو 6-7(6-8)،6-3، 4-6 اور 2-6 سے مات دےکر ٹاپ ایٹ رائونڈ کے لئے کوالیفائی کیا۔ \932