پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس مقابلے،راولپنڈی اور اسلام آباد سے پنجاب کالج کی 8 ٹیموں نے حصہ لیا

image

راولپنڈی۔4جون (اے پی پی):پنجاب گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کا مقابلہ ہوا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد سے پنجاب کالج کی 8ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹیبل ٹینس کے مقابلے میں پنجاب کالج برائے خواتین ایف بلاک نے پہلی جبکہ پنجاب کالج کینٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلے کے بعد فاتح ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ گورنمٹ کالج فار ویمنز مسلم ٹاؤن کی پرنسپل نجمہ انور تقریب کی مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباکے لیے غیر نصابی تعمیری سرگرمیوں کے فروغ میں پنجاب کالج کا نمایاں کردار ہے۔

طلباکے درمیان کھیلوں کے مقابلے ان کی مثبت ذہن سازی ، صحت مندانہ رجحان اور خود اعتمادی میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ ملک میں معیاری تعلیم کے حوالے سے پنجاب کالج کی اپنی ایک منفرد شناخت ہے۔ پنجاب کالج کے ڈائریکٹر پروفیسر چوہدری محمد اکرم نے تقریب کے شرکااور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کھیلوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباکی بھی تعریف کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.