نئی دہلی ۔4جون (اے پی پی):بھارتی فضائیہ کا جدید ترین لڑاکا طیارہ سخوئی M-30ریاست مہاراشٹر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی طیارہ ریاست کے شہر ناسک کے ایک گائوں میں گر کر تباہ ہوا تاہم حادثے میں طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے ، طیارہ اوورہالنگ کیلئے انڈین ایروناٹکس لمیٹڈ کے پاس موجود تھا ۔