ٹاپ سیڈڈ مارشل گرانولرز اور ہوراشیو زیبالوس فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں داخل

image

پیرس۔5جون (اے پی پی):ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئی ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں مناکو کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلنسکی کو شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارشل گرانولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف مناکو کے ٹینس کھلاڑی ہیوگو نیس اور ان کے پولینڈ کے جوڑی دار جان زیلنسکی کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 1-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ جمہوریہ چیک کے ٹوماش مخاچ اور ان کے چین کے جوڑی دار ژانگ زیزن سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.