ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے 250 ملین ڈالر قرضے کی منظوری دے دی

image

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنیادی ڈھانچے اور خدمات کے شعبے میں سرمایہ کاری کےلئے 250 ملین ڈالر کے قرضے کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کے ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا یوگینی زوکوف نے بتایا کہ پبلک سیکٹر مینجمنٹ کے حوالے سے یہ بینک کا جامع اور مربوط پیکج ہے جس کا بنیادی مقصد ملک کے مالیاتی استحکام اور نمو کے اہداف کو یقینی بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس قرضے سے حکومت پاکستان کو سازگار ،تزویراتی طور پر موزوں اور مالی طور پر سستی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کےلئے ماحول کی فراہمی میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے پروگرام سے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بنیادی ڈھانچہ ،سرمایہ کاری کے منصوبوں کے قانونی اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ بینک کی ماہر اقتصادیات ثنا مسعود نے بتایا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت نجی فنانسنگ کو متحرک کرنے سے سرکاری شعبے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کو مالی معاونت کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

قبل ازیں بینک کی جانب سے پروگرام کی تیاریوں اور نفاذ کےلئے 7 لاکھ ڈالر کی گرانٹ فراہم کر دی گئی تھی۔ دسمبر 2023 میں استعداد کار میں بہتری اور شعبہ جاتی سٹرٹیجی ڈویلپمنٹ کےلئے مزید 9 لاکھ 50 ہزار ڈالر کی گرانٹ کی منظوری دی گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.