22 کھلاڑیوں کو رواں سال ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا ، سید سلطان شاہ

image

اسلام آباد۔5جون (اے پی پی):پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے 22 کھلاڑیوں کو رواں سال پاکستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی کپ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا ۔

بدھ کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ 7 سے 13جون تک کھیلی جائے گی جس میں ملک بھر سے 4 ٹیمیں شرکت کرے گی جس میں سندھ،بلوچستان،پنجاب اور خیبرپختونخوا کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ایونٹ ڈبلز لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا جبکہ ایونٹ میں دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 13جون کو کھیلا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ سپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 22 کھلاڑیوں کو رواں سال پاکستان میں ہونے والے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے شارٹ لسٹ کر دیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ ٹی 20 کپ 22نومبر سے 3دسمبر تک پاکستان میں کھیلا جائے گا جس میں میزبان پاکستان ،جنوبی افریقہ ،بھارت،بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی بلائنڈ کرکٹ ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سید سلطان شاہ نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ سپر لیگ کے موقع پر سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا ۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.