سعودی فلم فیسٹیول میں جاپانی اداکار کی شرکت

image

سعودی فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے جب مشہور جاپانی اداکار تیتسویا بیسو گزشتہ ماہ دہران پہنچے تو یہ ان کا مملکت کا پہلا دورہ تھا۔

عرب نیوز کے مطابق جاپانی اداکار نے سعودی فلموں خاص طور پر مختصر فلموں کے بارے میں جاننے کے لیے دہران کا سفر کیا تھا اور اردگرد کے ماحول سے مانوس ہوتے ہوئے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں چلے گئے۔

سعودی فلم فیسٹیول میں خاص طور پر مقامی لحاظ سے بنائی گئی مختصر فلموں کی تلاش کے لیے وہ دہران پہنچے تھے تاکہ ممکنہ طور پر ایسی فلمیں ٹوکیو میں منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں پیش کی جا سکیں۔

جاپانی اداکار رواں ہفتے ٹوکیو واپس پہنچے ہیں جہاں وہ  4 سے 17 جون کو منعقد ہونے والے فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ جب میں چھوٹا تھا تو وکیل یا سفارت کار یا ایسے کسی پیشے سے منسلک ہونا چاہتا تھا اور دنیا کو بدلنا چاہتا تھا اب جب کہ میں اداکار ہوں اور ایک طرح سے ایسا کر رہا ہوں۔

مختصر فلموں کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ ایسی فلموں میں وہ اپنے کیریئر کو پرامید نظروں سے دیکھتے ہیں۔

مختصر فلم کہانی سنانے کا ایک مختلف اور موثر انداز ہے۔ فوٹو عرب نیوزانہوں نے بتایا جب میں 22 سال کا تھا تو کسی نے مجھے ہالی وڈ جا کر فلم کرنے کا مشورہ دیا اور میں نے ایسا کیا تاہم وہ فلم اداکاری کی خرابی کی وجہ سے کامیاب نہ ہو سکی۔

جب وہ ٹوکیو واپس آئے تو یہ فلم انڈسٹری میں ان کی انٹری ہالی وڈ اداکار کے طور پر تھی اور انہوں نے چھوٹے فارمیٹ کو اپنانا سیکھا۔

جاپانی اداکار نے مختصر فلم کی حیثیت بلند کرنے اور فلم سازوں کو اس میڈیم کو تلاش کرنے کی ترغیب دینے کے لیے اپنی زندگی وقف کر رکھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ مختصر فلمیں تفریحی لحاظ سے آرٹ کے بہترین فارمیٹس میں سے ایک ہیں جس کے بارے میں ہم پہلے نہیں جانتے تھے۔

سعودی فلم ساز مختصر فلم سرکٹ میں حیثیت منوا رہے ہیں۔ فوٹو عرب نیوزجاپانی اداکار کا کہنا ہے کہ پانچ منٹ، آٹھ منٹ، 10 منٹ کی مختصر فلم بھی کہانی سنانے کا ایک مختلف اور موثر انداز ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ابھرتے ہوئے سعودی فلم سازوں میں بڑی صلاحیت ہے اور امید ہے کہ آئندہ سال کے جاپان فلم فیسٹیول میں ان میں سے کسی ایک یا چند کی شمولیت ہو سکتی ہے۔

سعودی فلم ساز مختصر فلم سرکٹ کے اندر اپنی حیثیت منوانے میں کامیاب ہو رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.