نویں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں (کل) مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

image

نیویارک۔6جون (اے پی پی):انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کل(جمعہ کو ) مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔پہلا میچ گروپ بی کی ٹیموں نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کے درمیان کینسنگٹن اوول، برج ٹاؤن، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔دوسرے میچ میں گروپ اے کی ٹیمیں کینیڈا اور آئرلینڈ پنجہ آزمائی کریں گی ، یہ وارلڈ کپ کا 13واں میچ ہوگا جو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، نیویارک میں کھیلا جائے گا۔

محدود اوورز کے فارمیٹ کے نویں میگا ایونٹ کے دلچسپ مقابلے ویسٹ انڈیز اور امریکا میں جاری ہیں جس میں شائقین کرکٹ کو کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ 12ویں میچ میں نمیبیا اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں بارباڈوس میں آمنے سامنے ہوں گی۔نمیبیا کی ٹیم کو گیرہارڈ ایراسمس لیڈ کر یں گے جبکہ سکاٹ لینڈ کی ٹیم رچی بیرنگٹن کی زیرقیادت میدان میں اترے گی ۔میگا ایونٹ کا 13 واں میچ میں کینیڈا اور آئرلینڈ پنجہ آزمائی کریں گی ۔کینیڈا کی ٹیم کو سعد بن ظفر لیڈ کریں گے جبکہ آئرلینڈ کی ٹیم کی قیادت پال سٹرلنگ کریں گے۔

میگا ایونٹ میں 20 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ انگلینڈ کی ٹیم دفاعی چیمپئن ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 29 جون کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.