ہماری شادی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں، حرا خان

image

اداکارہ حرا خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے ایک دوسرے سے لڑکا اور لڑکی سمجھ کر شادی نہیں کی تھی اور ان کی ازدواجی تعلقات میں کوئی لڑکا، لڑکی نہیں۔

ایک انٹرویو میں ارسلان خان سے شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر حرا خان کا کہنا تھا کہ چونکہ ان کے شوہر نے ان کے لیے شادی سے قبل بہت کچھ کیا تھا، اس لیے انہوں نے ان سے ہی شادی کرلی۔

ابھی مجھے محبت کی تلاش ہے، ثانیہ مرزا

ان کے مطابق اگر وہ ارسلان خان سے شادی نہ کرتیں تو پھر ان کی کبھی شادی نہ ہوتی اور کسی سے بھی وہ شادی نہ کرتیں،اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے حرا خان نے عجیب منطق پیش کی کہ ان کے شوہر انہیں کہتے رہتے ہیں کہ جب کوئی مرد کسی کام کرنے والی خاتون سے شادی کرتا ہے تو وہ ایک آدمی سے شادی کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کی شادی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں اور نہ ہی انہوں نے یہ سمجھ کر شادی کی تھی۔حرا خان کے مطابق وہ دونوں برابر ہیں، ان کی ذمہ داریاں برابر ہیں، عورت ہونے کے ناطے ان کی ذمہ داریاں الگ ضرور ہیں لیکن ان کی ازدواجی زندگی میں کوئی لڑکا اور لڑکی نہیں۔

حرا خان کی جانب سے عجیب منطق پیش کیے جانے پر بعض لوگ حیران بھی دکھائی دیے اور انہوں نے اداکارہ کے بیان پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.