اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 10فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ کے دوران پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 6.89ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10فیصد کم ہے ۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 7.66ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ اپریل کے مقابلے میں مئی میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں ماہانہ بنیاد پر 19فیصد اضافہ ہوا ، اپریل میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.67ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا جو مئی میں بڑھ کر 0.67ملین ٹن ہو گیا ۔مئی میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 11فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، گزشتہ سال مئی میں پی ایس او کی پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا حجم 0.60ملین ٹن ریکارڈ کی گیا تھا جو روانہ سال مئی میں بڑھ کر 0.67ملین ٹن ہو گیا ۔ اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے ماہ میں پی ایس او کے پٹرول کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 2فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل3فیصد اور فرنس آئل کی فروخت میں 77فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔