کوکو گف اور کیٹرینا ، فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلزکے سیمی فائنل میں داخل

image

پیرس۔6جون (اے پی پی):امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکو گف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل ففتھ سیڈڈ جوڑی فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے ویمنز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔

امریکا کی کوکو گف اور ان کی جمہوریہ چیک کی کیٹرینا سینیاکووا نے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں حریف جاپان کی ٹینس سٹار میو کیٹو اور ان کی یوکرین کی جوڑی دار نادیاوکٹوروینا کوباآسانی 0-2 سیٹس سے شکست دے کرمیگا ایونٹ کے ویمنز ڈبلز سیمی فائنل رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔

امریکا کی نامور ٹینس سٹار کوکو گف اور ان کی جمہوریہ چیک کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا پر مشتمل ففتھ سیڈڈ جوڑی کی فتح کا سکور 0-6 اور 2-6تھا۔ کوکو گف اور ان کی جوڑی دار کیٹرینا سینیاکووا کا سیمی فائنل میں مقابلہ امریکی جوڑی سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.