اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ملک میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 400 روپے کے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہو گئی۔آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 57 روپے کے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 972 روپے ہو گئی۔ 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 800 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کے اضافہ کے بعد 2 ہزار 362 ڈالر فی اونس ہو گئی۔