اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):چین میں منعقد ہونے والی 5 روزہ بین الاقوامی نمائش’’اکیسویں چین-آسیان ایکسپو ‘‘ میں شرکت کے لئے 24 جون تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں ۔ ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹی ڈی اے پی) نے کہا ہے کہ چین کے شہر نانئینگ میں عالمی تجارتی نمائش 24 سے 28 ستمبر تک منعقد ہو گی
جس میں ٹیکسٹائل ،ریڈمیڈ گارمنٹس،کھیلوں کا سامان ،کارپیٹس، لیدر اور اس کی مصنوعات ،آلات جراحی، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، پھل ، سبزیاں ، تعمیراتی سامان اور دستکاری سے وابستہ افراد اور خدمات فراہم کرنے والے ادارے شرکت کر سکیں گے ۔نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔