کراچی۔ 06 جون (اے پی پی):گیٹوریڈ ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے ابتدائی روز6 میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجازت سے فردوس اتحاد باسکٹ بال کلب کے زیراہتمام 5 واں گیٹوریڈ ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ایک رنگارنگ تقریب سے ہوا۔اس موقع پر ایس ڈبلیو اے کے سینئر وائس پریذیڈنٹ غلام محمد خان، مختار کار آرام باغ فہیم زہیب منگی، بیرسٹر غلام عباس جمال، کے بی بی اے کے قائم مقام سیکریٹری زاہد ملک، یو بی ایل کے ذوالفقار عباس خان، ٹورنامنٹ سیکریٹری محمد اشرف یحیٰ اور دیگر شخصیات موجود تھیں۔
ٹورنامنٹ کی رات 6 میچوں کا فیصلہ ہوا،میچوں کے نتائج کے مطابق عثمان کلب نے نارتھ وائیرز کو 7-10، آرام باغ کلب نے نارتھ وائیرز کو 6-10، آرام باغ کلب نے عثمان کلب کو8-10، سول ٹائیگرز نے عثمان کلب کو 9-10، سول کلب نے نارتھ وائیرز کو 6-10 اور سول ٹائیگرز نے آرام باغ کلب کو 8-10 سے شکست دے دی۔ ان میچوں میں عبدالرافع ، مبارز احمد، عبدالصمد، محمد معاز اشرف، حسن علی، حارث شاہد اور احسن اقبال نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ میچوں میں عامر شریف،راج کمار لکھوانی، نعیم احمد نے ریفریز جبکہ زعیمہ خاتون، مائیکل ٹرنر، نعیم احمد اور محمد عثمان نے ٹیکنیکل آفیشلز کے فرائض انجام دئیے۔ میچوں کے آغاز پر غلام محمد خان نے پی بی ایل کے سی ای او سراج قاسم تیلی اور مینجنگ ڈائریکٹر یاسین قاسم تیلی کے لئے دعائے مغفرت کرائی۔