پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، 100 انڈیکس میں 356.51 پوائنٹس کی کمی

image

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوبھی مندی کارحجان جاری رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 356.51 پوائنٹس کی کمی کے بعد 73862.93 پوائنٹس تک گرگیا۔گزشتہ روز مجموعی طورپر352.73 ملین حصص کالین دین ہوا جن کی مالیت 12.31 ارب روپے تھی۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران 450 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا، 134کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،249کی قیمتوں میں کمی اور67 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ورلڈکال ٹیلی کام کے 17606340 حصص، کوہ نورسپننگ ملز14855744 حصص اور دیوان موٹرز کے 13692244 حصص کالین دین ہوا۔

چناب لمیٹڈ ، حراٹیکسٹائل ملز اورسلمان نعمان انٹرپرائزز ٹاپ تھری ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔کے ایس 30 انڈیکس 88.08 پوائنٹس کی کمی کے بعد23691.26 پوائنٹس پربندہوا جبکہ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.391 ارب روپے کالین دین ہوا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.