کراچی والوں کیلئے بُری خبر آگئی

image

کراچی والوں کے لیے بجلی 10 روپے سے زائد مہنگی کر دی گئی۔

نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق بجلی 9 ماہ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق کےالیکٹرک صارفین سے جون تا ستمبر اضافی وصولیاں کی جائیں گی، کے الیکٹرک صارفین کو جون میں 2 روپے 67 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ صارفین کو جولائی میں 3 روپے 10 پیسے فی یونٹ اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو اگست میں 3 روپے 22 پیسے فی یونٹ اضافی دینا ہوں گے جبکہ ستمبر میں کے الیکٹرک صارفین کو 99 پیسے فی یونٹ اضافی اداکرناہوں گے۔

اعلامیے کے مطابق اس اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین پر نہیں ہو گا۔

یاد رہے کہ کے الیکٹرک نے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کے لیے درخواست دی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.