پیرس۔7جون (اے پی پی):سائمن بولیلی اور اینڈریا واسوری پر مشتمل اٹالین جوڑی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میچ میں بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو شکست دی۔
سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے فائنل میچ میں سائمن بولیلی اور اینڈریا واسوری پر مشتمل اٹالین جوڑی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بھارت کے ٹینس کھلاڑی روہن بھوپنا اور ان کے آسٹریلوی جوڑی دار میتھیو ایبڈن کو 5-7، 6-2 اور 2-6 سے شکست دے کر میگا ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا