اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):ملک میں سونے کی قیمت میں استحکام رہا اور فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے پر مستحکم رہی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جمعہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 8 ہزار 333 روپے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار 972 روپے پر برقرار ہے۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی اور 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 800 روپے پر برقرار ہے۔ عالمی منڈی میں جمعہ کو فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی۔